30 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومجرم و سزاپسند کی شادی پر بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے...

پسند کی شادی پر بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار


راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو  قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔

مدعی مقدمہ  نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات