31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومجرم و سزاشہرقائد میں ایک اورتاجرکی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آگیا

شہرقائد میں ایک اورتاجرکی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آگیا


شہرقائد میں ایک اورتاجرکی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آگیا جب کہ تاجر گلشن اقبال میں  اپنے گھرسے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا فیز2 میں واقع اپنی گارمنٹس فیکٹری جا رہے تھے۔

رپوٹ کے مطابق شہر قائد میں ایک اورتاجرکی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آگیاواقعے کا مقدمہ25/807 بجرم دفعہ 34/397 کے تحت 19 جون کو متاثرہ تاجر کی مدعیت میں سائٹ سپرہائیوے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 18 جون  رات بجے کے قریب محمد جاوید نامی تاجر گلشن اقبال بلاک 5 میں واقع اپنے گھرسے سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا فیز2 میں واقع اپنی گارمنٹس فیکٹری جا رہے تھے۔

اسکیم 33 میں واقع شنگریلا فیکٹری کے قریب پولیس یونیفارم جیسی وردی میں ملبوس ملزمان نے اسلحے کے زور پر تاجر کی گاڑی کو روکا اور تاجرکو زبیردستی اپنی کارمیں بٹھالیا۔

ملزمان تاجرکی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر 2 گھنٹے تک مختلف علاقوں میں گھماتے رہے، ملزمان تاجرسے قیمتی گاڑی، دو موبائل فونز اوررقم چھین لی۔

ملزمان تاجرمحمد جاوید کوسپر ہائی وے پر اپنی گاڑٰی سے اتار کر فرار ہوگئے، واقعے کو 13 روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نہ ملزمان کا سراغ لگا سکی نہ ہی تاجرکی قیمتی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرسکی۔

متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ شہر میں جنگل کا قانون نافذ ہے شہر میں نہ ہی تاجر محفوظ ہیں اور نہ عام شہری محفوظ ہیں۔

متاثرہ تاجر نے آئی جی سندھ، آیڈیشنل آئی جی کراچی سےتاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات