34 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے،...

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ساٹھ روز کے دوران جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا سات جولائی کو نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے؟ صدر ٹرمپ نے کہا انھیں امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے، ہم اگلے ہفتے تک ایسا ہونے کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات