35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںایشیا کپ شیڈول جلد فائنل کیا جائے، اے سی سی کا بھارت...

ایشیا کپ شیڈول جلد فائنل کیا جائے، اے سی سی کا بھارت کو خط


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط تحریر کیا ہے کہ اسپانسرز اور براڈ کاسٹرز کی تشویش کو دیکھتے ہوئے جلد سے جلد ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے۔ بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے۔اسپانسرز اور براڈ کاسٹرز کا خیال ہے کہ تاخیر سے انہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خط کا مطلب یہ ہے کہ بھارت نے ٹورنامنٹ نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے جواب سے صورتحال واضح ہو سکے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات