29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاروشی روٹیلا کی نئی فلم کے گانے کو تنقید کا سامنا

اروشی روٹیلا کی نئی فلم کے گانے کو تنقید کا سامنا


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کا گانا سامنے آنے کے بعد اس پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے گانے میں اداکارہ اروشی روٹیلا اور اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ڈانس اور دیگر چیزوں پر سوشل میڈیا پر صارفین تنقید کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق اور نامناسب انداز سے ڈانس کرنے اور اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ گانے کی کوریو گرافی اور دیگر سینز پر بھی صارفین تنقید کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا 30 جبکہ ننداموری بالاکرشنا 64 سال کے ہیں اور ان کا شمار فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے گانے کی دوبارہ شوٹنگ کرنے یا پھر اسے فلم سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب فلم کی انتظامیہ یا ٹیم کا اس تنقید پر فی الحل کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 12 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات