28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومتعلیم اور صحت3 ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار...

3 ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ ہو گا: مصطفی کمال


وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 3 ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہو گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ٹاک شاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار کوڈ موبائل سے اسکین کر کے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی مدت چیک کی جا سکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری نے فروخت شدہ دواؤں پر بار کوڈ لگانے کے لیے 3 ماہ کا وقت مانگا ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز آنے کے بعد کیا گیا، ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور میں 15 سال کے بچوں کو انسدادِ پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا، پشاور اور جنوبی خیبر پختونخوا میں بھی 15 سال کے بچوں کو انسدادِ پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے، نئی قومی ہیلتھ پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں لا رہے ہیں، وزیر اعظم جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے، ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجٹ میں مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی، جو حکومت نے تسلیم نہیں کی، نرسنگ کونسل کے سارے قانون کو تبدیل کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات