28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدنیا کی امیر ترین اور طاقتور ترین شخصیات میں پھر لفظی جنگ

دنیا کی امیر ترین اور طاقتور ترین شخصیات میں پھر لفظی جنگ


—فائل فوٹوز

دنیا کی امیر ترین اور طاقتور ترین شخصیات میں ایک بار پھر لفظی جنگ چھِڑ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو ایلون مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی کا ازسرِنو جائزہ لینا چاہیے تاکہ وفاقی اخراجات میں بڑی بچت کی جا سکے۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹیکس کٹوتیوں اور بھاری اخراجات کے صدر ٹرمپ کے ’بِگ بیوٹی فُل بِل‘ پر دوبارہ تنقید شروع کر دی۔

ہفتوں کی خاموشی کے بعد ایلون مسک نے سینیٹ میں ’بگ بیوٹی فُل بِل‘ کو پیش کرنے کے موقع پر ایک بار پھر اس بل کو پاگل پن اور تباہ کن قرار دیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس بل سے قومی قرض میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور ڈوج کے ذریعے وفاقی اخراجات میں جو بچت کی گئی ہے، وہ بھی ضائع ہو جائے گی۔

ایلون مسک نے اس بار ناصرف ٹرمپ کی پالیسی پر تنقید کی ہے بلکہ نئی سیاسی پارٹی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ ایلون مسک شاید تاریخ میں کسی بھی انسان سے زیادہ سبسڈی لے چکا ہے اور اگر سبسڈی نہ ملتی تو وہ شاید دکان بند کر کے جنوبی افریقہ واپس جا چکا ہوتا، ایلون مسک کو سبسڈی حاصل نہ ہوتی تو نہ کوئی راکٹ لانچ ہوتا، نہ سیٹلائٹ، نہ ہی الیکٹرک کاریں بنتیں اور ہمارا ملک ایک خطیر رقم بچا لیتا۔ 

ٹرمپ کے بیان پر ایلون مسک نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو صاف کہہ رہے ہیں، سب کچھ ابھی کم کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن قانون سازوں نے اخراجات کم کرنے کے انتخابی وعدے کیے تھے انہوں نے بل کی حمایت کی، انہیں شرم سے سر جھکا لینا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات