27 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے لگے گا

پاکستان ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے لگے گا


فوٹو فائل

دورۂ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم میں لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے سے قبل پاکستان ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فٹ نہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 ٹی20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اسکواڈ میں ہوں گے، البتہ 3 میچ نہیں کھیلیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات