31 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوریندر سہواگ کا 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

وریندر سہواگ کا 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وریندر سہواگ نے 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اوپننگ کرنے وریندر سہواگ نے اعتراف کیا کہ اپنے حق میں فیصلے کروانے کےلیے امپائرز کو رشوت دی۔

بھارتی بیٹر نے جن 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کیا، وہ دونوں ہی اب انتقال کرچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈ پہنے تھے، جسے دیکھ کر روڈی کوٹزن نامی جنوبی افریقی امپائر جو اب انتقال کرچکے ہیں، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈ خریدنا چاہتا ہوں آپ بتاسکتے ہیں کہ میں انہیں کہاں سے خریدوں؟

وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ اس پر میں نے امپائر سے پوچھا کہ وہ یہ پیڈ کیوں خریدنا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں یہ پیڈ اپنے بیٹے کیلئے خریدنا چاہتا ہوں، میچ کے بعد میں نے امپائر کو اپنے پیڈز دے دیے جس پر امپائر نے میرا شکریہ ادا کیا اور استفسار کیا کہ میں آپ سے یہ پیڈز کیسے لے لوں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے انہیں بتایا کہ یہ آپ کے بیٹے کے لیے تحفہ ہے، جواباً انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں اس کے بدلے آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں تو میں نے ان سے کہا کہ بس مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا، اس واقعے کے بعد امپائر نے مجھے 2 یا 3 بار آؤٹ نہیں دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ ’ایک دوسرے امپائر ڈیوڈ شیفرڈ تھے، بھارت میں امپائرنگ کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو ہماری مہمان نوازی کیسے لگی؟

جس پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے آئس کریم نہیں ملی، کیٹرر مجھے منع کر رہے ہیں اس کے بعد کھیل کے دوران میں نے وقفہ لیا اور کیٹرر سے کہا کہ اگر امپائر کو بریک کے دوران ونیلا، چاکلیٹ اور اسٹرابیری آئس کریم نہیں ملی تو آپ کی ملازمت چلی جائے گی۔

وریندر سہواگ نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد میں نے امپائر سے پوچھا کہ انہیں آئس کریم کیسی لگی؟ جس پر امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ مجھے آئس کریم مل گئی، میں نے انہیں بتایا کہ میں نے انتظامات کر لیے تھے۔

سابق کرکٹر کے مطابق اس امپائر نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا کہ میں آپ کیلئے کیا کرسکتا ہوں، تب بھی میں نے ان سے یہی کہا کہ مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات