28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاسما عباس کو شفالی کی موت پر افسوس کرنے پر شدید تنقید...

اسما عباس کو شفالی کی موت پر افسوس کرنے پر شدید تنقید کا سامنا


—فائل فوٹوز

معروف پاکستانی اداکارہ اسما عباس کو حال ہی میں بھارتی اداکارہ شفالی کی موت پر افسوس کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شفالی نے مشہور ریمکس گانے ’کانٹا لگا‘ سے شہرت حاصل کی تھی، وہ 3 دن قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی تھیں، وہ بگ باس سیزن 13 کی بھی مقبول ترین امیدواروں میں سے ایک رہی تھیں۔

اسما عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شفالی کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے صرف 42 سال کی عمر میں صحت مند نظر آنے والی بھارتی اداکارہ شفالی کی اچانک موت بہت افسوسناک ہے، سنا ہے کہ وہ اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس اور انجیکشنز کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔ آخر عمر رسیدہ ہونے میں کیا حرج ہے؟ یہ ایک فطری عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفالی کی آخری رسومات عروسی لباس میں ادا کی گئیں اور یہ بات انہیں بہت افسردہ کر گئی۔

تاہم اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اسما عباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب فلسطین یا پاکستان میں لوگ مر رہے ہوتے ہیں، تب آپ کی آنکھیں نم نہیں ہوتیں؟ ہم نے کبھی کسی بھارتی اداکار کو پاکستانی فنکاروں پر بولتے نہیں دیکھا۔ یہ لوگ ہمیشہ انڈیا کے لیے افسردہ کیوں ہوتے ہیں؟ خود بھی تو بیوٹی انجیکشنز اور فیشل کرواتی ہیں، اب دوسروں پر تنقید کیوں؟

کچھ صارفین نے ان کی بہن بشریٰ انصاری کا بھی ذکر کیا کہ وہ بھی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں، لہٰذا دوسروں پر تنقید کرنا دوہرا معیار ہے۔

جہاں ایک جانب تنقید کی بھرمار ہے، وہیں کچھ لوگ اسما عباس کے حق میں بھی بولے۔ ان صارفین نے کہا کہ افسوس کرنا انسانیت کا تقاضا ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہو، کیا مرنے کے بعد بھی لوگ قومیت کی تقسیم میں بندھے رہیں؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات