ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد بلوچستان کے علاقوں میں ایرانی تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
بلوچستان میں ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایرانی پیٹرول 300 سے کم ہو کر 210 روپے لیٹر ہو گیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔