پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے رواں مالی سال کے پہلے ہی روز نئی تاریخ رقم کردی، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 17 سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 27 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔
100 انڈیکس ایک ہزار 763 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار 391 کی سطح پر جا پہنچا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار 538 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
جون میں مارکیٹ نے ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند سطح کا ریکارڈ بنایا تھا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا تھا، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 627 کی سطح پر بند ہوا تھا۔