32 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈوپلیسی کی ٹی 20 میں بطور کپتان 8 سنچریاں، بابر کا ریکارڈ...

ڈوپلیسی کی ٹی 20 میں بطور کپتان 8 سنچریاں، بابر کا ریکارڈ توڑ دیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے بیٹرز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابراعظم ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے امریکا میں میجر لیگ کرکٹ میں ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنا دیئے۔ ڈوپلیسی نے صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔یہ میجر لیگ میں سان فرانسسکو یونی کارنز کے بعداس سال ان کی دوسری سنچری ہے۔ اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔ اس فہرست میں پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے کپتان کی حیثیت سے 7 سنچریاں اسکور کیں۔ بابر اعظم اب تک 144 میچز میں بطور کپتان 5200 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات