29 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیچین کی پروازوں پر اب یہ آلات لے جانے پر پابندی ہوگی

چین کی پروازوں پر اب یہ آلات لے جانے پر پابندی ہوگی


چینی حکام نے لیتھیم بیٹری سے چلنے والے آلات میں آتشزدگی کے واقعات کے بعد ڈومیسٹک پروازوں میں غیر تصدیق شدہ پاور بینکوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ مسافروں کو ایسے پاور بینکوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جو چین کے لازمی سرٹیفیکیشن (3C) سے تصدیق شدہ نہ ہوں۔

ان میں وہ پاور بینکس بھی شامل ہونگے جن کے اوپر غیر واضح لیبلنگ ہو یا کمپنی کی طرف سے واپس منگوائے گئے ماڈلز ہوں۔

انتظامیہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بیٹریوں کے زیادہ گرم ہونے کے واقعات میں اضافے کے مدنظر پرواز کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

یہ فیصلہ دو بڑی مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس اٹھائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جس نے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے پورٹیبل چارجرز کی حفاظت پر خدشے کو جنم دیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں، شینزین میں قائم روموس کمپنی کو اپنے 20,000mAh پاور بینکوں کے تقریباً 492,000 یونٹس واپس منگوانے کا حکم دیا گیا جب چین کی متعدد یونیورسٹیوں نے آلے سے وابستہ آتشزدگی کے خطرات کی اطلاع دی۔ متاثرہ ماڈلز جون 2023 اور جولائی 2024 کے درمیان تیار کیے گئے تھے۔

اسی طرح، ایک عالمی الیکٹرانکس برانڈ اینکر انوویشنز نے 20 جون کو بیٹری سیل کے مواد سے منسلک ممکنہ آتشزدگی کے خطرات کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنے پاور بینکوں کے تقریباً 710,000 یونٹس کو واپس منگوا لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات