30 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی، غذائی قلت کے باعث 66 بچے...

غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی، غذائی قلت کے باعث 66 بچے شہید


کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری، اسرائیلی پابندیوں کے باعث غذائی قلت کے باعث شہید بچوں کی تعداد 66ہوگئی ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غذائی قلت کی وجہ سے روزانہ تقریباً 112بچے غزہ کے اسپتالوں میں علاج کے لیے لائے جا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق غذائی قلت کے شکار بچوں کے لئے خوراک اور ادویات دستیاب نہیں، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے پانی، صحت اور صفائی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ میں مزید 63فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں متعدد بچوں سمیت وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کیلئے امدادی مراکز پر جمع تھے ۔ 43افراد شمالی غزہ میں بمباری کا نشانہ بنے۔ ترکی کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن نے غزہ میں انسانی بحران اور جنگ بندی کی کوششوں پر بات چیت کے لئے حماس کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے دی ہے۔انادولو نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کالن نے حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش اور ان کے وفد کے ساتھ ایک نامعلوم مقام پر بات چیت کی۔ملاقات میں اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے اثرات اور ترکیہ کی جانب سے تنازع کو ختم کرنے اور “علاقے میں امداد کی فوری رسائی کو یقینی بنانے” کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اس نازک دور میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتفاق رائے تک پہنچنے کی ضرورت اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حصول کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بات کی۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے امید ظاہر کی تھی اور جمعہ کو کہا تھا کہ یہ “اگلے ہفتے کے اندر” ہو سکتی ہے۔غزہ میں 20 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی جانب سے کئی مہینوں سے مذاکرات جاری ہیں، لیکن تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔قبل ازیں یونیسیف کا کہنا تھا کہ غزہ میں صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، ہیپاٹائٹس اے اور ڈائریا کے کیسز بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں، ایندھن کی کمی سے علاج کے لیے ضروری خدمات بند ہونےکا خدشہ ہے۔ غزہ پٹی میں فلسطینی حکام کے مطابق 66 معصوم بچے اسرائیل کی جانب سے جاری محاصرے، گزرگاہوں کی بندش اور خوراک کی قلت کے نتیجے میں بھوک اور غذائی قلت سے جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ ہزاروں خطرات سے دوچار ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 36 میں سے صرف 17 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں جب کہ شمالی غزہ اور جنوبی غزہ میں کوئی اسپتال فعال نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات