31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار روبوٹس کے درمیان فٹبال مقابلہ

مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار روبوٹس کے درمیان فٹبال مقابلہ


—تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بیجنگ میں ایک غیرمعمولی ایونٹ میں چین کی تاریخ کا پہلا مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار روبوٹس کا روبوٹ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جو ورلڈ ہیومنوئیڈ روبوٹ گیمز 2025ء کا ابتدائی ٹیسٹ ایونٹ تھا۔

بیجنگ اسمارٹ ای اسپورٹس ایونٹ سینٹر میں کھیلا گیا یہ 3 بمقابلہ 3 میچ روبوٹک ٹیکنالوجی کی حیران کن صلاحیتوں کا مظہر تھا، جہاں انسانوں کی مداخلت کے بغیر مصنوعی ذہانت پر مبنی حکمت عملی کے تحت روبوٹس نے میدان میں خود فیصلے کیے، ٹیم ورک دکھایا اور گرنے کے بعد خود سنبھلنے کی مہارت بھی ظاہر کی، بعض روبوٹس کو میچ کے دوران اسٹریچر پر باہر بھی لے جایا گیا، جس نے میچ کو مزید حقیقت سے قریب تر بنا دیا۔

اس ایونٹ میں شامل روبوٹس کا قد 1.2 سے 1.5 میٹر تھا اور میچ کے دوران اپٹمائزڈ پنالٹی سسٹم نے کھیل میں رکاوٹوں کو کم رکھا، جس کے باعث روبوٹس نے فلوئیڈ اور انسانی انداز کی چالاک حرکات، پاسنگ اور اٹیکنگ مووز دکھائیں۔ 

مقابلے میں 4 ممتاز یونیورسٹی کی ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچیں جس میں بیجنگ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی بلیز ٹیم، چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ماؤنٹین سی ٹیم اور سنگھوا یونیورسٹی کی 2 ٹیمیں شامل تھیں۔ 

فائنل میں THU روبوٹکس (سنگھوا یونیورسٹی) نے ماؤنٹین سی کو 3-5 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

یہ ایونٹ رواں سال اپریل میں بیجنگ کے ڈاشنگ ڈسٹرکٹ میں ہونے والے دنیا کے پہلے ہیومنوئیڈ روبوٹ ہاف میراتھون کی کامیابی کے بعد منعقد کیا گیا، جہاں 20 ٹیموں نے 21.0975 کلو میٹر کا فاصلہ مکمل کیا تھا۔

 اب اگلا سنگ میل 8 سے 12 اگست 2025ء کو بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس ہے، جس میں دنیا بھر کی 200 سے زائد کمپنیاں، جس میں Unitree اور AgiBot شامل ہیں، اپنے جدید ترین ہیومنوئیڈ روبوٹس پیش کریں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات