31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامیر سرمایہ کاروں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے تیار ہے:...

امیر سرمایہ کاروں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے تیار ہے: ٹرمپ


—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امیر سرمایہ کاروں کا گروپ معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک خریدنے کے لیے تیار ہے۔

فاکس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹک ٹاک کے لیے خریدار موجود ہے، بہت امیر لوگ ہیں، یہ ایک گروپ ہے اور میں ان کے نام دو ہفتوں میں ظاہر کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی چین میں موجود ہے، اس لیے اس سودے کے لیے چینی حکومت کی منظوری درکار ہو سکتی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ صدر شی جن پنگ اس کی اجازت دے دیں گے۔

امریکا میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر یا تو فروخت کرنے یا پابندی لگانے کا قانون نافذ ہو چکا ہے، جسے ٹرمپ کے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے سے ایک دن قبل نافذ ہونا تھا، تاہم ٹرمپ نے 2024ء کے صدارتی انتخابات میں سوشل میڈیا کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا اور ٹک ٹاک کو پسندیدہ پلیٹ فارم قرار دیا اور پابندی کو عارضی طور پر روک دیا۔

جون کے وسط میں ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے 90 دن کی اضافی مہلت دی تھی، بصورت دیگر اسے امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔

ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر جاری کشمکش امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کی جنگ کی ایک اہم علامت بن چکی ہے، اگرچہ ٹرمپ پہلے ٹک ٹاک پر پابندی کے سخت حامی تھے، لیکن 2024ء کے انتخابات میں نوجوان ووٹرز کی حمایت حاصل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی پوزیشن نرم کر لی اور پلیٹ فارم کی حمایت شروع کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات