کیف ۔ یوکرین( اے ایف پی) یو کرین کے صدر ڈیوڈو میرزلینسکی نے انسداد بارودی سرنگوں کے معاہدے سے دستبرداری کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔ یہ بات اتوار کو یہاں ان کی ویب سائٹ پر جاری ایک دستاویزمیں انہوں نے اپنے اس فیصلے کا انکشاف کیا۔ یہ بین الاقوامی معاہدے اوٹاوا کنونشن کہلاتا ہے۔ یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے فیصلے پر جاری صدرزیلسنگی کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ تاہم اس حکم نامے کو یوکرین کی پارلیمنٹ سے توثیق حاصل کرنا اور فیصلے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔