30 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار...

کراچی، موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار سوار شخص جاں بحق ایک زخمی



کراچی:

بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت 22 سالہ حکمت اللہ ولد عصمت اللہ اور 25 سالہ میسر کے نام سے کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے حکمت اللہ سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے واٹرٹینکر اور حادثے کا شکار گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا آبائی تعلق بلوچستان سے ہے ۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات