25 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںولی عہد کے بیٹے پر جنسی زیادتی کے الزامات پر فرد جرم...

ولی عہد کے بیٹے پر جنسی زیادتی کے الزامات پر فرد جرم عائد


اوسلو(نیوز ڈیسک)ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹے ماریت کے سب سے بڑے بیٹے ماریس بورگ ہوئیبی کے خلاف عصمت دری، جنسی ہراسانی اور جسمانی تشدد کے الزامات پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اوسلو پولیس نے ماریس بورگ ہوئیبی کے خلاف مہینوں پر محیط تحقیقات کے بعد فردِ جرم عائد کی۔اوسلو پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد دوہرے ہندسوں میں ہے ،شاہی محل نے تبصرے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ،بورگ ہیبی ولی عہد شہزادی میٹ مارٹ کا بیٹا اور تخت کے وارث ولی عہد شہزادہ ہاکون کا سوتیلا بیٹا ہے، بورگ ہوئیبی اُس وقت سے زیر عتاب ہیں جب سے انھیں 2024 میں متعدد بار ریپ کے الزامات اور جسمانی تشدد کے ابتدائی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔اوسلو پولیس کے وکیل اینڈریاس کروشیوسکی نے کہا کہ ہوئیبی نے پولیس کی تحقیقات کے دوران تعاون کیا، جو اب مکمل ہو چکی ہے جب کہ کیس سے متعلق ثبوت ٹیکسٹ پیغامات، گواہیوں اور پولیس چھاپوں سے حاصل کیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات