34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانگلش پریمئر لیگ، ٹی وی کوریج میں نمایاں تبدیلیاں شامل

انگلش پریمئر لیگ، ٹی وی کوریج میں نمایاں تبدیلیاں شامل


کراچی (نیوز ڈیسک) انگلش پریمئر لیگ کے آئندہ سیزن میں ٹی وی کوریج میں نئے اضافے کیے جا رہے ہیں جن میں متبادل کھلاڑیوں کے ٹچ لائن انٹرویوز اور ڈریسنگ رومز تک کیمرے کی رسائی شامل ہو گی۔کیمرہ آپریٹرز کو گول کے جشن کے قریبی مناظر فلمانے کے لیے مختصر وقت کے لیے میدان میں داخل ہونے کی بھی اجازت ہو گی۔ یہ نئی تبدیلیاں، جن کی سب سے پہلے ٹیلی گراف نے اطلاع دی، ایک نئے چار سالہ ڈومیسٹک ٹی وی معاہدے کے آغاز پر ہو رہی ہیں۔ ریکارڈ 6.6بلین پاؤنڈز کا یہ معاہدہ نشریاتی اداروں کو ہر سیزن میں 270 لائیو گیمز دکھانے کی اجازت دے گا۔ پریمئر لیگ کی جانب سے کوریج میں تبدیلیوں کی مکمل تفصیلات کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔برطانوی اسپورٹس نیوز کو بتایا گیا ہے کہ متبادل کھلاڑیوں کو میچ کے دوران ٹچ لائن پر انٹرویو دینے سے پہلے “کول ڈاؤن” ہونے کی اجازت ہو گی۔ تاہم، یہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں کہ یہ میچوں میں کتنی بار ہو گا، یا یہ کتنے میچوں پر لاگو ہو گا۔ڈریسنگ روم تک رسائی محدود ہو گی اور ٹیم ٹاک کے دوران کبھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس قسم کی کوریج امریکا میں کھیلوں کا ایک باقاعدہ حصہ ہے لیکن برطانیہ میں شاذ و نادر ہی دیکھی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات