کراچی (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اہم کھلاڑی پر متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات عائد کیے ہیں۔کیریبین کے اسپورٹس میکس ٹی وی کی ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق اس کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور موجودہ قومی ٹیم کا حصہ ہے، تاہم 11 خواتین کی جانب سے الزامات کے باوجود اب تک کرکٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کھلاڑی جنوری 2024 میں برسبین میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی ٹیم کا بھی حصہ تھا اور وطن واپس پہنچنے پر مذکورہ کھلاڑی کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ویڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ’میں نے کم از کم 11 خواتین کے بیانات سنے ہیں، جن میں سے ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے، جنہوں نے الزام لگایا ہے۔