34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیپلاسٹک کو’ ’پین کلر‘‘ میں بدلنے والا بیکٹیریا دریافت

پلاسٹک کو’ ’پین کلر‘‘ میں بدلنے والا بیکٹیریا دریافت


اس جدید دور میں سائنس داں تحقیق کرکے نت نئی معلومات منظر ِعام پر لارہے ہیں۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایک عام بیکٹیریا کی ایک قسم پلاسٹک فضلے کو پیراسیٹامول میں بدل سکتی ہے۔ یہ دریافت سائنس دانوں کو ری سائیکلنگ کے نئے طریقوں تک لے جاسکتی ہے۔پلاسٹک کے باریک ذرات جن کو مائیکرو پلاسٹک کہا جاتا ہے، صحت کے متعدد مسائل سے تعلق رکھتا ہے۔

سائنس دان پائیداری کے ساتھ پلاسٹک فضلے کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے متعدد طریقوں کی آزمائش کر رہے ہیں۔ ان طریقوں میں پلاسٹک فضلے سے مطلوبہ چھوٹے مالیکیول بنانے کے لیے بیکٹیریا اور ان کے خامروں کے استعمال نے مثبت نتائج پیش کیے ہیں۔

مائیکروبز کے میٹابولزم سے اتنہائی فعال کیمیکلز جڑے ہوتے ہیں جن کو سائنس دان متعدد صنعتی چھوٹے مالیکیولز کی پیداوار کے لیے استعمال کرنے کے لیے پُراُمید ہیں۔ مختلف صنعتوں میں مائیکروبز اور انک اے میٹابولک کیمیکلز کو استعمال کر کے کیمیکل پیداوار کے موجودہ طریقوں کو کم کیا جا سکتا ہے جن کا انحصار فاسل ایندھن پر ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے پولی ایتھائلین ٹیریفتھیلیٹ (PET) پلاسٹک کی بوتلوں کو تحلیل کرنے کے متعدد طریقوں کا استعمال کیا، تاکہ لوسین ری ارینجمنٹ کیمیکل ری ایکشن کے لیے ضروری اسٹارٹنگ مالیکیول بنایا جا سکے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ خلیوں کے اندر یہ میٹابولک عمل PET کی شکل بدل سکتا ہے۔ محققین کے مطابق پلاسٹک سے بنایا گیا یہ مالیکیول ای کولی میں پیراسیٹامول بنانے کے لیے بطور اسٹارٹنگ مٹیریل 92 فی صد پیداوار کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات