29 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کی بمباری، صبح سے ابتک 80 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بمباری، صبح سے ابتک 80 فلسطینی شہید


—فائل فوٹو

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، غزہ شہر میں اسرائیلی طیاروں نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ اور شمالی غزہ میں رہائشی عمارت پر بم باری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بم باری کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 20 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے امداد لینے آئے فلسطینیوں پر بھی بم باری کی جس کے نتیجے میں صبح سے اب تک 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے۔

غذائی قلت سے 66 بچے شہید

غزہ حکام کے مطابق غذائی قلت سے اب تک 66 بچے شہید ہو گئے ہیں۔

امدادی آٹے کے تھیلوں میں منشیاتی گولیوں کا انکشاف

دوسری جانب امدادی آٹے کے تھیلوں میں Oxycodone نامی منشیاتی گولیوں کی موجودگی کے انکشاف پر غزہ کے حکام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت 3 شہید

ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات