30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوکیا بلک (زیادہ مقدار) میں خریداری واقعی فائدہ مند ہے؟

کیا بلک (زیادہ مقدار) میں خریداری واقعی فائدہ مند ہے؟


اگرآپ بھی آٹے کا بڑا سا پیک یا برتن دھونے کے دس صابنوں کا پیک دیکھ کر یہ سوچتے ہیں کہ ْ ْ کیا واقعی اس سے پیسے کی بچت ہوتی ہے  تو ایسا سوچنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔ بہت سے پاکستانی گھروں کے لیے بلک میں خریداری صرف پیسے بچانے کی سمجھداری نہیں ، بلکہ زندگی کو آسان بنانے،  جلد بازی میں چیزیں خریدنے کی پریشانی سے بچنے اور ہر روپیہ سوچ سمجھ کر خرچ کرنے اور بچانے کا ایک طریقہ ہے۔

اب زیادہ تر لوگ اس بات کو سمجھ رہے ہیں  ہر ہفتے  قریبی گروسری اسٹور جانے کے بجائے بلک میں خریداری کیسے ان کا کام آسان کر سکتی ہے،  ان کےبجٹ کے مقاصد میں مدد دیتی ہے اور ان کےکچن کو ضروری اشیاء سے بھرا رکھتی ہے۔

آئیے  دیکھتے ہیں کہ بلک میں خریداری کیوں فائدہ مند ہے، کیسے اعتماد کے ساتھ   خریداری کریں اور بھاری تھیلے اٹھاکر ٹریفک میں پھنسنے کی پریشانی کے بغیر  بلک ڈِیلز کا بہترین فائدہ کیسے اٹھائیں۔

بلک میں خریداری کیوں کریں؟

فیملیز کے بڑے پیمانے پر بلک گروسری کی جانب مائل ہونے کی  یقیناًکچھ وجوہات  ہیں  ۔ اس کے کچھ واضح فائدے ہیں جو وقت کے ساتھ بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں:

  • فی آئٹم کم قیمت  : جب آپ کل قیمت کو مقدار پر تقسیم کرتے ہیں، تو عموماً فی کلو یا فی لیٹر قیمت چھوٹے پیک کے مقابلے میں کافی کم ہوتی ہے۔
  • بار بارگروسری اسٹور کے چکر لگانے سے بچنا:                              چیزیں    اسٹاک کر کے رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ کو کھانے کا تیل یا چائے کی پتی ختم ہونے پرعین وقت پر بھاگ دوڑ نہیں کرنی پڑتی۔
  • قیمتیں بڑھنے پر بیک اپ اسٹاک: مہنگائی اور سپلائی کے مسائل عام اشیاء کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ایسے میں گھر میں ضرورت کی چیزیں موجود ہونا ایک بڑی سہولت بن جاتا ہے۔
  • ذہنی سکون: مہمانوں کی اچانک آمد یا یا لمبے ویک اینڈ پر دکانیں بند ہونے پرکبھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
  • ذہنی تھکاوٹ میں کمی: ہر ہفتے ایک کام (گروسری) کم ہونے کا مطلب ہے کہ باقی چیزوں کے لیے زیادہ  وقت اورتوانائی بچتی ہے۔

اگر آپ ایک بڑا گھر سنبھال رہے ہیں، ہوم۔بیسڈ کچن چلا رہے ہیں یا  ہفتے کے درمیانی دنوں میں گروسری کے چکر لگانا پسند نہیں کرتے تو بلک میں خریداری واقعی آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتی ہے،اور Bazaar کی آن لائن گروسری ڈیلیوری کے ذریعے آپ یہ فائدے اپنے فون پر چند Taps کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

بلک میں خریداری  کب فائدہ مند ہوتی  ہے؟

 بلک میں کی گئی ہر خریداری ایک جیسی نہیں ہوتی۔ بہتر یہی ہے کہ ان چیزوں پر توجہ دی جائے جو آپ لازمی طور پر استعمال کریں گے اورجو آسانی سے اسٹور کی جا سکتی ہیں ۔ بلک میں خریداری عموماً ان صورتوں میں فائدہ مند ہوتی ہے:

روزمرہ کی ضروری اشیاء کے لئے

جیسے آٹا، چاول، دالیں، تیل، چائے کی پتی، چینی، دودھ، ٹشو پیپر اور دوسری ضروری  چیزیں جو آپ ہر ہفتے استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہ اشیاء ہیں جو آپ کے گھر میں باقاعدگی سے آتی ہیں اور ختم ہو جاتی ہیں ۔ بڑی مقدار میں یہ اشیاء خریدنے سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے، چیزیں جلدی ختم نہیں ہوتیں اور ہر ہفتے کی خریداری کی فہرست بھی چھوٹی ہو جاتی ہے۔ آپ کو چیزوں کو بچا بچا کر استعمال کرنے یا  شیلف  خالی ہونےکی فکر نہیں رہتی۔

دیرپا (جلد خراب نہ ہونے والی )اشیاءکے لئے

ڈٹرجنٹس، ڈش سوپ، ڈبہ بند کھانے اور گھریلو صفائی کے سامان جیسی چیزیں جلد خراب نہیں ہوتیں۔ یہ لمبے عرصے تک ذخیرہ کرنے کے لیے بہترین ہوتی ہیں، خاص طور پر اگر آپ کے پاس انہیں صحیح طریقے سے رکھنے کی جگہ ہو۔ کچھ اضافی سامان خرید کر رکھنے کا مطلب ہے کہ جب آپ مصروف ہوں تو آپ کو اچانک یہ اشیاء  خریدنےکے لئے نہیں  جاناپڑے گا ۔

جب آپ کے پاس اسٹوریج کی مناسب جگہ ہو

بلک خریداری اسی صورت میں فائدہ مند ہے جب آپ کے پاس چیزیں رکھنے کے لئے صاف ستھری جگہ ہو اور آپ آسانی سے وہاں سے چیزیں اٹھااور رکھ سکیں۔ اگر آپ کسی چھوٹے فلیٹ میں رہتے ہیں تو ایئر ٹائٹ بِنز یا ٹوکریوں کا استعمال کریں تاکہ آپ سامان کو ترتیب سے رکھ سکیں۔ تھوڑی سی منصوبہ بندی سے چیزیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکتی ہیں۔

جب آپ آن لائن خریداری کرتے ہوں

Bazaar  جیسی گروسری ایپس کی موجودگی میں آپ کو سامان کے بھاری تھیلے اٹھانے یا گاڑی میں کارٹن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنے فون سے چیزیں منتخب کر کےقیمتوں اور پیک سائزز کا موازنہ کر سکتے ہیں اور ڈیلیوری اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔ اکثر بلک پیک پر خصوصی رعایت بھی ملتی ہے جو  اسٹور جا کر خریداری میں نہیں ملتی۔ اور اگلے دن کی ڈیلیوری کے ساتھ آپ بغیر زیادہ انتظار کیے اپنا اسٹاک مکمل کر سکتے ہیں۔

بلک میں خریداری کریں سمجھداری سے!

  • آپ کی بلک خریداری واقعی آپ کےپیسے بچا رہی ہے (صرف جگہ نہیں بھر رہی)، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یہ نکات ذہن میں رکھیں:
  • اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کے گھر میں کون سی اشیاء سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ یہ معلوم ہونا کہ کون سی چیزیں جلدی ختم ہوتی ہیں، خریداری میں مدد دے گا۔
  • بڑے پیک خریدنے سے پہلے ہمیشہ ان کی انتہائی تاریخ استعمال (ایکسپائری) ضرور دیکھیں۔
  • کسی بھی آن لائن گروسری پلیٹ فارم پر فی یونٹ قیمت کا موازنہ ضرور کریں۔ کبھی کبھی کوئی چھوٹا پیک پروموشن میں مجموعی طور پر سستا پڑتا ہے۔
  • بلک میں خریدی گئی اشیاء کو منظم انداز میں رکھنے کے لیے ایک علیحدہ شیلف یا الماری استعمال کریں تاکہ آپ کو یاد رہے کہ آپ کے پاس کون سی اشیاء پہلے سے موجود ہیں۔
  • خصوصی مواقع اور مدت کے لئے پیش کردہ پروموشنز، خاص طور پر تہواروں، رمضان یا سال کے آخر کی کلیئرنس سیلز سے فائدہ اٹھائیں۔

Bazaar پر بہترین بلک خریداری

بازار بلک خریداری کو آسان، قابلِ اعتماد اور شفاف بناتا ہے۔ اس کی چند مشہور ترین بلک اشیاء میں شامل ہیں:

  • Sunridge آٹا (10 کلو یا اس سے زیادہ) ۔ ان گھروں کے لیے بہترین  انتخاب ہے جہاں روزانہ روٹی پکائی جاتی ہے۔
  • ڈالڈا اور میزان جیسے معتبر برانڈز کے کوکنگ آئل کے کومبوز۔
  • دال اور چاول کے پیکٹ جو ایک مہینے یا اس سے زیادہ عرصہ چل سکتے ہیں۔
  • روزمرہ کی گھریلو صفائی کی پروڈکٹس جیسے Surf Excel اور Dettol وغیرہ۔
  • چائے اور دودھ کے پیک (ٹپال، ملک پیک) تاکہ چائے کا ضروری سامان کبھی ختم نہ ہو۔

اور سب سے بڑھ کر یہ  کہ ا بBazaar کی تیز ترین ڈلیوری سروس سے وہ چیزیں بھی آسانی سے مل جاتی ہیں جو عام طور پرمارکیٹ سے مشکل سے دستیاب ہوتی ہیں۔ اب لمبی قطاروںمیں لگنے، بھیڑ بھاڑ والے اسٹورز  میں جانے یا بھاری تھیلے اٹھاکر گاڑی میں رکھنے  کی ضرورت  ہی نہیں ۔

آخری اور سب سے اہم  بات: کیا یہ واقعی فائدہ مند ہے؟

بالکل ، اگر اس کا استعمال درست طریقے سے کیا جائے۔ آن لائن گروسری پلیٹ فارم کے ذریعے بلک خریداری آپ کو پیسے بچانے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور اپنے کچن کو منظم رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پہلے سے منصوبہ بندی کریں، صرف وہ چیزیں خریدیں جو آپ واقعی استعمال کریں گے، اور خراب ہونے والی اشیاء کی زیادہ مقدار میں خریداری سے بچیں۔

اگلی بار جب آپ اپنے پسندیدہ آن لائن گروسری اسٹور سے آرڈر دے رہے ہوں تو ایک لمحہ نکالیں اور سوچیں کہ کون سی ضروری اشیاء آپ بڑی مقدار میں خرید سکتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے یہ فیصلے آپ کے ماہانہ خرچ اور ذہنی سکون پر بڑا اثر ڈال سکتے ہیں۔

Bazaar پر اسمارٹ بلک خریداری کا تجربہ کریں ،جو آپ کے لئے گروسری اسٹور کا بہترین اورقابلِ اعتماد متبادل ہے  اور  اگلے دن کی ڈیلیوری، بجٹ دوست ڈِیلز اور آسان خریداری کا لطف اٹھائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات