30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان


وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹ میں بر وقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتِ حال میں بہتری کا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی، پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات