30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںکراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر...

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع


کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، کارسار، نرسری، میٹرو پول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں لوئر دیر، مالاکنڈ اور چارسدہ میں موسلادھار بارش  ہوئی۔

پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، خیبر پختونخوا میں تیز بارشں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان کے علاقے حب میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، آزاد کشمیر میں مظفرآباد، وادی لیپہ، جہلم، باغ اور نیلم میں بھی بارش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات