30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشیفالی جری والا کی آخری ایکس پوسٹ نے ہلچل مچا دی

شیفالی جری والا کی آخری ایکس پوسٹ نے ہلچل مچا دی


کانٹا لگا گرل شیفالی جری والا—فائل فوٹو

کانٹا لگا گرل شیفالی جری والا پراسرار طور پر چل بسیں، اب ان کی آخری ایکس پوسٹ کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں جو ان کے آنجہانی دوست سدھارتھ شکلا کے بارے میں تھی۔

اداکارہ شیفالی جری والا کے اچانک انتقال کی خبر نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اداکارہ 2002ء کے مشہور زمانہ میوزک ویڈیو ’کانٹا لگا‘ میں کام کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی جاتی ہیں، موت کے وقت وہ صرف 42 سال کی تھیں۔

اگرچہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شیفالی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم حکام کی جانب سے موت کی سرکاری وجہ ابھی تک بیان نہیں کی گئی ہے۔

ایک بیان میں ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ ہمیں اس بارے میں رات 1 بجے اطلاع ملی، شیفالی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوپر اسپتال بھیج دی گئی ہے، شیفالی کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

تاہم اگر شیفالی کے دل کا دورہ پڑنے سے موت کی خبریں سچ ہیں، تو یہ بات ان کی آخری ایکس پوسٹ کو اور بھی زیادہ چونکا دینے والا بنا دیتی ہے۔

شیفالی کچھ عرصے سے ایکس پر غیر فعال تھیں اور ان کی آخری پوسٹ 2 ستمبر 2024ء کو کی گئی تھی، یہ تاریخ 2021ء میں سدھارتھ شکلا کی تیسری برسی کی تھی، جن کی موت 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

اس پوسٹ میں صرف شیفالی اور سدھارتھ کی بگ باس 13 ہاؤس کی ایک تصویر ہے جس میں وہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ آج تمہیں یاد کر رہی ہوں میرے دوست سدھارتھ شکلا۔

اُس سیزن میں سدھارتھ نے ٹرافی جیتی تھی، جبکہ شیفالی نے وائلڈ کارڈ مدِمقابل کے طور پر اپنی پہچان بنائی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات