30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹامر خان کو بھارتیوں نے انسٹاگرام پر کیا کچھ کہا؟ اداکارہ نے...

امر خان کو بھارتیوں نے انسٹاگرام پر کیا کچھ کہا؟ اداکارہ نے بتا دیا


اداکارہ امر خان ۔ فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ امر خان نے ’جیو پوڈکاسٹ‘ کے میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کی جانب سے انسٹا گرام پر بھیجے گئے ڈائریکٹ میسیجز کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ میں نہیں بتا سکتی کہ بھارتی شہریوں نے ڈائریکٹ میسیج میں کیا کیا تصاویر بھیجیں اور گندی گالیاں دی ہیں اور کیسے نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں آپ کو وہ میسیجز دکھا دوں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کیسے لوگ ہیں، حالانکہ وہ چند ایک ہیں، وہ بھارت کے پورے عوام نہیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ وہ چند انتہا پسند افراد ہیں جو اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں اور ایک مخصوص پروپیگنڈے اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

امر خان نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اداکاراؤں کی ان انتہا پسند افراد کی جانب سے تصاویر ہٹانا بچکانہ حرکت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات