کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا، 17 سال کے نوجوان میں نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کا ٹیسٹ 27 تاریخ کو مثبت آیا اور وہ اگلے ہی روز انتقال کرگیا، نوجوان کا تعلق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی سے تھا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نگلیریا سے رواں سال انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔