30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومغزہ لہو لہوآسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے فتح

آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے فتح


برج ٹاؤن: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

میچ کے تیسرے روز301 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 310 رنز بنائے، جس میں ٹریوس ہیڈ (61)، بیو ویب اسٹر (63) اور ایلکس کیری (65) نے نمایاں بیٹنگ کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 5 وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 شکار کیے مگر ناقص فیلڈنگ نے ٹیم کی محنت ضائع کر دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ (30)، جسٹن گریوز (38\*) اور شمر جوزف (44) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن ٹیم ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی۔ اسپنر نیتھن لیون نے آخری دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 190 رنز بنائے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جولائی سے سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 12 جولائی سے شیڈول ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات