30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی کے نئے قوانین کا اعلان، کنکشن کے بعد کرکٹ...

آئی سی سی کے نئے قوانین کا اعلان، کنکشن کے بعد کرکٹ میں واپس آنے کیلئے سات دن کا آرام لازمی قرار


کراچی /دبئی ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام فارمیٹس کیلئے نئی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں کنکشن پروٹوکولز میں اہم تبدیلیاں اور وائٹ بال کرکٹ میں وائیڈ بال کے نئے قانون کا ٹرائل شامل ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق، اب ٹیموں کو میچ سے قبل اپنے کنکشن متبادل کھلاڑیوں کو نامزد کرنا لازمی ہوگا۔ میچ کے دوران کنکشن کے شکار کھلاڑی کو مسابقتی کرکٹ میں واپس آنے سے قبل کم از کم سات دن لازمی آرام کرنا ہوگا۔ وائٹ بال کرکٹ میں آزمائشی طور پر اکتوبر 2025سے چھ ماہ کی ابتدائی مدت کیلئے نیا قانون لاگو ہوگا۔ وائیڈ کا تعین بیٹر کی ٹانگوں کی پوزیشن دیکھ کر کیا جائے گا جب گیند ڈیلیوری پوائنٹ پر ہو، یہاں تک کہ اگر بیٹر بعد میں آف سائیڈ کی طرف حرکت بھی کرے۔ اس ٹرائل میں ایک ایسی گیند جو لیگ اسٹمپ اور پروٹیکٹڈ ایریا مارکر کے درمیان سے گزرے گی اسے وائیڈ نہیں قرار دیا جائے گا۔ پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کو پاپنگ کریز تک بڑھا دیا جائے گا۔ باؤنڈری کیچ کا نیا اصول بنایا گیا ہے، جس کے تحت فیلڈرز اگر باؤنڈری کے باہر سے ہوا میں گیند کو پکڑتے ہیں تو اب انہیں کیچ مکمل کرنے کیلئے میدان کے اندر ہی لینڈ کرنا ہوگا۔ اگر وہ باہر قدم رکھتے ہیں اور دوبارہ چھلانگ لگاتے ہیں، تو انہیں باؤنڈری کے اندر لینڈ کرنے سے پہلے صرف ایک اور ٹچ کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈی آر ایس اب وکٹ زون کو متعین کرنے کیلئے اسٹمپ اور بیلز کے اصل فزیکل خدوخال کو استعمال کرے گا، جس سے ایل بی ڈبلیو فیصلوں میں مزید درستگی آئے گی۔دریں اثنا آئی سی سی نے مردوں کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے کھیل کے قوانین میں چند تبدیلیاں کی ہیں ۔ کر کٹ ویب سائٹ کے مطابق اب اگر کسی وجہ سے میچ کے اوورز کم ہو جائیں تو اب پاور پلے کا دورانیہ اوور کے بجائے قریبی گیند کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔ اس سے پہلے پاور پلے کا تعین قریبی اوور پر کیا جاتا تھا ۔ موجودہ قانون کے مطابق اننگز میں ابتدائی 6اوورز پاور پلے پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ جولائی 2025سے نافذ العمل ہونے والے نئے اصول کے مطابق اگر کسی اننگز کو کم کر کے 8اوورز کر دیا جائے تو پاور پلے 2.2اوورز (یعنی 13یندوں) پر مشتمل ہو گا، اسی طرح اگر اننگز 9اوورز کی ہو تو پاور پلے 2.4اوورز (یعنی 14 گیندوں) کا ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات