بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 اور مشہور گانے ’کانٹا لگا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ شیفالی جری والا چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شيفالی جری والا 42 برس کی عمر میں گزشتہ شب ممبئی میں اچانک انتقال کر گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور چند دیگر افراد گزشتہ رات اسپتال لے کر آئے تاہم وہ اسپتال لانے سے قبل ہی وفات پاچکی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔