32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ کو دیدیا

پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ کو دیدیا


فائل فوٹو

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکا کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ 

روسی صدر نے واضح کیا کہ اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی تاہم عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ 

صدر پیوٹن نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات