33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں...

ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا: اسرائیلی وزیر دفاع


—فائل فوٹو

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا۔

اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے اور خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں اور اس کے لیے امریکا سےگرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتِ حال نظر نہیں آرہی کہ حملے کے بعد ایران جوہری تنصیبات کو بحال کرے گا۔ 

دوسری جانب ایران کی شوریٰ نگہبان نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون معطل کرنے کی توثیق کردی۔

ایرانی پارلیمنٹ پہلے ہی آئی اے ای اے سے تعاون روکنے کا بل منظور کر چکی ہے۔

اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے کی معطلی کا بل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد اب اس بل پر عمل درآمد لازم ہو گیا ہے، ہم اس بل کے پابند ہیں اور اس کے نفاذ میں کوئی شک نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات