33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر...

شاہ رخ خان اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں


شاہ رخ خان — فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025ء کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور عثمان طارق کے نام شامل ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران شاہ رخ خان کا پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرنا بھارت میں موجود انتہا پسند گروپس کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کسی قسم کے ردِعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔

اس تنازع کے حوالے سے اداکار نے خود ابھی تک کوئی پیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025ء کے ڈرافٹ میں کُل 5 پاکستانی کرکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے جن میں سے 2 کے ساتھ شاہ رخ خان کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے معاہدہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات