33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھالو نے ایئرپورٹ پر پروازیں روک دیں

بھالو نے ایئرپورٹ پر پروازیں روک دیں


فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

بھالو نے جاپان میں ایک دن کے لیے ایئرپورٹ بند کروا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سیاہ رنگ کا بھالو صبح سویرے شمالی جاپان کے یاماگاتا ایئرپورٹ پر نمودار ہوا تو فوری طور پر رن وے بند کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھالو کے ایئرپورٹ پر پہلی بار نمودار ہونے پر 4 پروازوں کی روانگی میں 1 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بھالو دوپہر میں ایئرپورٹ پر دوبارہ نمودار ہوا اور رن وے پر چہل قدمی کرنے لگا جس کے بعد ایئرپورٹ کے عملے نے بھالو کا پیچھا کرنے کے لیے ایک کار کا استعمال کیا اور رن وے کو دوبارہ بند کر دیا۔

یاماگاتا ایئرپورٹ کے اہلکار اکیرا ناگائی نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر پورٹ کو دوسری بار بند کرنے کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ بھالو کو پکڑنے کے لیے شکاریوں کو بلایا گیا اور بھالو کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایئرپورٹ کے ارد گرد پولیس افسران کو تعینات کیا گیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ صورتحال کے پیشِ نظر رن وے کو رات 8 بجے تک بند رکھنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں بھالوؤں کے ساتھ انسانوں کا مقابلہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال بھالوؤں نے جاپان میں 219 افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اموات بھی ہوئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات