کراچی (اسٹاف رپورٹر) برج ٹاون بارباڈوس میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن فاسٹ بولروں نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سےٹریوس ہیڈ نے59 اور عثمان خواجہ نے47رنز بنائے۔ جیڈن سیلز نے60رنز دے کر پانچ اورشمر جوزف نے46 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں دوسرے دن ہوم سائیڈ اپنی پہلی اننگز میں 190 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔