کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دیکر ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں ابھے سنگھ اورویلاوان سنتھیل کمار پر مشتمل بھارتی ٹیم کیخلاف پاکستانی جوڑی عالمی انڈر-23 نور زمان اور ناصر اقبال نے پہلا گیم 9-11 سے جیتا، اگلے دونوں گیمز جیت کر بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔