28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآیت اللّٰہ خامنہ ای کے پیغام کے بعد نیتن یاہو کا بیان...

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے پیغام کے بعد نیتن یاہو کا بیان سامنے آگیا


فائل فوٹو۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے ویڈیو پیغام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہمارے مشترکا دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ اپنے یرغمالیوں کو رہا کرائیں گے اور امن کا دائرہ بڑھائیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میری، اسرائیل اور یہودی عوام کی حمایت پر میں صدر ٹرمپ کا بہت شکر گزار ہوں۔

نیتن یاہو نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنی اور ٹرمپ کی گرم جوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔

اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے لگا اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات