28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوکوسٹ گارڈز نے 93 ارب مالیت کی منشیات کو تلف کردیا

کوسٹ گارڈز نے 93 ارب مالیت کی منشیات کو تلف کردیا



کراچی:

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔

اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔

ترجمان کے مطابق اسمگلنگ اورمنشیات کا ناسورکس طرح ہماری قوم اوربین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچارہا ہے،ہم سب اس سے آگاہ ہیں۔ لہذا ہم سب کومل کران کےخلاف جہاد کرنا ہوگا۔ اس دن کی مناسبت سےپاکستان کوسٹ گارڈز نےاسکول اور کالج کےطلباء وطالبات کوبھی منشیات کےاستعمال سےپہنچنے والےنقصانات سےآگاھی فراہم کی۔

 کراچی میں حسن شاہ مزار کے قریب ممنوعہ اسمگل اشیاء اورمنشیات کےجلانے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اسکےعلاوہ رواں سال 2025 میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام گوادر،اوتھل اورکراچی میں نذر آتش گئیں۔

نذرآتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 329 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 93 ارب 40 کروڑ 62 لاکھ 58 ہزار 400 کے قریب بنتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات