28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکچھ امریکی نیوز چینلز نے ایران پر حملے کی کارکردگی پر سوالات...

کچھ امریکی نیوز چینلز نے ایران پر حملے کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے کا چکر شروع کیا، امریکی وزیر دفاع


فوٹو: اسکرین گریپ 

امریکی وزیر دفاع  پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں۔

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  امریکی وزیر دفاع نے نیٹو فنڈنگ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پر حملوں کے بعد کچھ امریکی نیوز چینلز نے امریکی حملے کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے کا ایک چکر شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ  امریکا کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ بہت کامیاب رہا،  امریکی افواج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ اپنا مشن مکمل کیا۔

پیٹ ہیگستھ  نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انتہائی پچیدہ اور مشکل آپریشن مکمل کروایا،  حملے میں ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا گیا، اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے بھی کہا کہ ایران پر حملے میں کافی نقصان ہوا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ  رافیل گراسی نے بھی کہا کہ اسرائیلی اور امریکی حملے میں ایران ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، سی آئی اے کی رپورٹ ہے کہ ایران کے ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا،  رپورٹ ہے کہ ان ایٹمی تنصیبات کو پہنچا نقصان سالوں میں ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں، یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں، رپورٹ گھما پھرا کر پیش کرتے ہیں، ٹرمپ پر تنقید کیلئے آپ امریکی فوج کے آپریشن کو کمتر بنا رہے ہیں۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے سے پہلے ہمیں ایرانی حملے کی اطلاع مل گئی تھی، ایران پر حملوں اور ایئر بیس پر ایرانی حملے ناکام بنانے میں ہماری فوج کی کارکردگی قابل تعریف ہے،  آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کی شاندار کامیابی پر آپریشن میں شامل فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پینٹا گون بریفنگ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے والے بموں کی کارکردگی کی ویڈیو دکھائی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات