28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومخاص رپورٹبنگلادیشی عوام کی اکثریت پاکستان کیساتھ، بھارت سے ناراض: گیلپ سروے

بنگلادیشی عوام کی اکثریت پاکستان کیساتھ، بھارت سے ناراض: گیلپ سروے


—فائل فوٹو 

بنگلادیش کی عوام کی اکثریت نے پاکستان کے ساتھ ہونے جبکہ بھارت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف کیا گیا کہ 46 فیصد بنگلادیشی عوام نے مثبت آراء کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہترین دوست قرار دیا ہے۔

اس کے برعکس بھارت کو دوست کہنے والوں کی شرح 11 فیصد نظر آئی  جبکہ 47 فیصد بنگلادیشی عوام نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا۔

حالیہ پاک بھارت تنازع میں بھی بنگلادیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت ہے۔ 54 فیصد نے بھارت کے اوپر پاکستان کو ترجیح دی جبکہ صرف 9 فیصد نے بھارت کا ساتھ دیا۔

پاک بھارت تنازع میں بھی 46 فیصد بنگلادیشی عوام نے پاکستان کو فاتح قرار دیا، صرف 6 فیصد نے بھارت کی پاکستان پر برتری ہونے کی رائے دی۔

پاکستان بنگلادیش کے دیگر دوست ممالک کی فہرست میں بھی ٹاپ پر شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات