28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںنجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

نجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار


فائل فوٹو

لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی افریقی شہری ہیں۔ کار سوار خاتون اور مرد نے خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔

اس معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات