28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے...

ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم


فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا، پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی قوم نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، ایران نے کہا کہ بڑے باوقار طریقے سے جنگ بند ہوگی، استنبول میں آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیا، سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر خطےکی صورتحال پر گفتگو ہوئی، قطر پر حملہ ہوا تو اس پر اظہارِ تشویش کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات