28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںصدر پی ایف ایف کا قومی ویمن فٹبال ٹیم کیلئے نیک خواہشات...

صدر پی ایف ایف کا قومی ویمن فٹبال ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار


فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے اسلام آباد میں جاری قومی ویمن فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔

صدر پی ایف ایف نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت کی اور قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی ویمن فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں آج مکمل ہوگیا، ہیڈ کوچ عدیل رزقی کی نگرانی میں کیمپ چند روز جاری رہا۔

قومی ویمن فٹبال ٹیم آج رات انڈونیشیا روانہ ہوگی، قومی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ کراچی، بنکاک، جکارتہ پہنچے گی۔

پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ موجود ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم کا دوسرا مقابلہ 2 جولائی کو میزبان انڈونیشیا سے ہو گا جبکہ آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات