28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںکچھ علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان

کچھ علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان


— فائل فوٹو 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز کل شام سے ہوسکتا ہے، ہفتے کو وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات