28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ہاکی عالمی منظرنامے پر واپس، پرولیگ کے لئے مدعو، باقاعدہ اعلان...

پاکستان ہاکی عالمی منظرنامے پر واپس، پرولیگ کے لئے مدعو، باقاعدہ اعلان جلد متوقع


کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے انکار نے پاکستان ہاکی ٹیم کی قسمت کھول دی ۔گرین شرٹس کی عالمی ہاکی منظر نامے پر واپسی ہوگئی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی دعوت مل گئی۔ پاکستانی ٹیم نیشنز کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں فائنل میں ناکامی کے باعث پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔ فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں شکست دیکر ٹائٹل جیتا اور پرو ہاکی لیگ کیلئے بھی کوالیفائی کیا۔ پی ایچ ایف نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کیلئے مدعو کرلیا جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں دنیا کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئے گی، پرو ہاکی لیگ کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں کھیلا جائے گا۔ پرو لیگ میں آسٹریلیا، بیلجیئم، نیدرلینڈز، جرمنی اور بھارت جیسی ایلیٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کی شمولیت کو عالمی ہاکی کے اعلیٰ درجے میں واپسی کی کوششوں میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلان آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات