28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجب کوئی ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں یہ محبت نہیں ہے،...

جب کوئی ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں یہ محبت نہیں ہے، سائرہ یوسف


— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے ان علامات پر کھل کر بات کی جو محبت کے رشتے کو کمزور بنا دیتی ہیں یا پھر محبت کے رشتوں میں ایسی علامات کا ہونا خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتا ہے۔

سائرہ یوسف نے چند ماہ قبل ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے طلاق کے بعد خواتین پر دوسری شادی کرنے کے دباؤ اور محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں مردوں کو خواتین سے بدتمیزی اور بدسلوکی کرتا دیکھتی ہوں تو میں بےچین ہوجاتی ہوں لیکن اس کے علاوہ دیگر علامات بھی ہیں۔

اداکارہ نے دیگر خطرے کی علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب کوئی محبت میں آپ کو ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں کہ یہ خطرے کی علامت ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ لوو بامبِنگ سے مُراد ایک ایسی تکنیک ہے جس میں کوئی شخص اپنے ساتھی کو بے حد توجہ، تعریف اور شفقت سے نوازتا ہے، خاص طور پر محبت کے رشتے کے ابتدائی مراحل میں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

سائرہ یوسف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا اسی لیے ہوتا ہے تاکہ آپ ان کے علاوہ کسی اور پر دھیان نہ دے دسکیں، آپ کو احساس دلائیں کہ آپ سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے، آپ کو یہ سوچنے کا موقع تک نہ ملے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔

اداکارہ کے مطابق جب محبت نئی نئی ہوتی ہے تو لوو بامبنگ کا مزہ آرہا ہوتا ہے، یوں لگتا ہے کہ یہی محبت ہے، تمام تر توجہ آپ پر ہوتی ہے لیکن یہ محبت نہیں ہوتی۔ یہ ہی سب سے بڑے خطرے کی علامت ہوتی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات