کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اسرائیل اور ایران کے مابین جنگ بندی کے بعد فضائی حدود کھولنے کے 24 گھنٹے کے دوران ایران کا فلائٹ آپریشن فعال نہ ہو سکا۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ ایئرپورٹ سے بھارت اور تھائی لینڈ کی صرف 4 پروازیں اپریٹ کی جا سکیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی فضائی حدود 24 جون کی شام کھول دی گئی تھی تاہم تہران ایئرپورٹ سے پیشگی سرکاری اجازت سے ہی پروازوں کو آمد روانگی کی اجازت ہے۔ ایسے میں گزشتہ رات تہران ایئرپورٹ سے نیو دہلی کیلئے مہان ایئر کی پرواز ڈبلیو 571 اور بینکاک کیلئے پرواز ڈبلیو 550 روانہ کی گئیں۔ دہلی سے تہران کی پرواز بدھ کی دوپہر جبکہ بینکاک سے پرواز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تہران واپس پہنچی۔ تہران ایئرپورٹ پر کئی غیرملکی ایئر لائن کے 8 مسافر طیارے موجود ہیں جو اڑان نہیں بھر سکے۔ اسی طرح ایران کے کسی اور ایئرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن شروع نہیں ہو سکا۔